فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بڑی کمی کر دی گئی

19  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے سوا ملک بھر میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جو اگست کے اواخر میں ادا کئے گئے بلوں میں 10روپے فی یونٹ تک چلی گئی وہ اکتوبر میں 97اعشاریہ 8فیصد کمی کے بعد اب

صرف 22پیسے فی یونٹ کر دی جائیگی۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق  سنٹرل پاور پرچیز اتھارٹی (CPPA) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ 10روپے کی بجائے 22پیسے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس طرح ستمبر میں بجلی کے بلوں پر جو ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا تھا‘ ایسا احتجاج اکتوبر میں نہیں ہو گا۔ ایک صارف کا 40×80کے پلاٹ پر فرسٹ فلور کا بجلی کا بل 25 اگست 2022ء تک جمع کرانے کی صورت میں 42ہزار 464روپے بھجوایا گیا جو تاخیر سے جمع کرانے پر 44 ہزار 899روپے ہو جاتا۔ اس صارف کے بجلی کے استعمال شدہ یونٹ 864لکھے گئے اور بجلی کی قیمت 20ہزار 715روپے پچیس پیسے درج تھی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 8ہزار 165روپے 19پیسے درج کٹوتی کی گئی جبکہ ایف سی سرچارج کی مد میں 371روپے باون پیسے اور ٹی آر سرچارج 3ہزار 262روپے 63پیسے ڈالے گئے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…