اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کے 150کرپشن کے کیسز کو سپریم کورٹ ان شا اللہ بحال کرے گی۔انہوں نے کہاکہ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70 وزرا کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا۔