جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ناسا اپنا جہاز جان بوجھ کر خلائی چٹان سے ٹکرائے گا

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خلائی ادارے ناسا کے ڈارٹ مشن پر موجود خلائی جہاز 26 ستمبر کو جان بوجھ کر خلائی چٹان سے ٹکرا یا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 10 ماہ قبل خلا میں بھیجے جانے والے خلائی جہاز کو ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (ڈارٹ) مشن پر بھیجا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ایسٹرائڈ کے ردعمل کا مشاہدہ کرے گا۔ناسا خلائی جہاز کے چٹان سے ٹکرانے کے عمل کی لائیو اسٹریمنگ کرے گا، اس عمل سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔سائنسداں نینسی شیبو کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ درست ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں ایسے خطرات سے خود زمین کو بچانا ممکن ہوجائے گا۔ناسا کے مطابق 27 ہزار سے زائد بڑے شہابیے ایسے ہیں جن کی راہ میں زمین آسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…