بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

قیمت بڑھانے کیلئے پیراسیٹامول کو بازار سے جان بوجھ کر غائب کرنے کا انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور فارما انڈسٹری کے درمیان قیمتوں کے تعین کے معاملے پر تعطل کی وجہ سے پیداوار میں کمی کے باعث ملک بھر میں پیراسیٹامول کی قلت کا سامنا ہے جبکہ پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی وائی پی اے)نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پیراسیٹامول کی تیاری میں استعمال ہونے والے کنٹرول شدہ مادے کا آڈٹ کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی وائی پی اے کے عہدیدار ڈاکٹر فرقان ابراہیم نے بتایا کہ ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ ایک مادہ ہے جو پیراسیٹامول پین کلرز تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، بلیک مارکیٹ میں اس کی بہت زیادہ طلب ہونے کے باعث بھاری قیمت میں فروخت ہوتا ہے، یہ مادہ مارفین کو ہیروئن میں تبدیل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمیکل پاکستان میں بڑی مقدار میں تیار کیا جاتا ہے اور پیراسیٹامول کی تیاری کے لیے ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ کا کوٹہ مختص کیا جاتا ہے، اگر ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ کا مکمل کوٹہ استعمال کیا جارہا ہے تو پھر یہ دوا مارکیٹ میں دستیاب کیوں نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر دوا کی پیداوار رک جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ مکمل طور پر استعمال نہیں ہو رہی ہے، تفتیش کاروں کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ معلوم کرنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے جب کہ ایفیڈرین کا معاملہ سامنے آنے کے باعث ملک کو پہلے ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پی وائی پی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرقان ابراہیم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط کے مطابق ڈینگی، ڈائریا، کووڈ 19، ملیریا، خارش اور ٹائیفائیڈ پھیلنے کے باعث لاکھوں افراد جدوجہد کر رہے ہیں لیکن مارکیٹ میں ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)عوام کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے جان بچانے والی ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنانے میں ناکام ہوچکی ہے۔پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے الزام لگایا کہ قیمت بڑھانے کے لیے

پیراسیٹامول کو بازار سے جان بوجھ کر غائب کیا گیا۔اپنے خط میں پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اینٹی نارکوٹک فورس سے خام مال خاص طور پر پیراسیٹامول بنانے کے لیے درکار کنٹرول شدہ مادے کا آڈٹ شروع کرنے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے خط میں اس نے تجویز کیا کہ حکومت ان کمپنیوں کا کنٹرول سنبھال سکتی ہے جنہوں نے پیراسیٹامول کی پیداوار بند کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…