بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

آشنا سے ملکرشوہر، بچوں کوہلاک کرنیوالی خاتون کو سزائے موت

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک فوج داری عدالت نے 26 سالہ خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کوتین بچوں اور خاتون کے شوہرکوزہر دے کرہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی قاہرہ کی قنا گورنری کے علاقے نجع حمادی کی فوجی عدالت نے خاتون اور اس کے عاشق کو سزائے موت سنائی۔

یہ واقعہ چند ماہ قبل اس وقت پیش آیا جب سنٹرل ہسپتال نے فارش آٹ سنٹر کو اطلاع دی کہ اسے سنٹر کا رہائشی 32 سالہ شخص کومہ میں پڑا ہے اور اس کے تین بچے زہریلا جوس پینے کے بعد ہلاک ہو گئے ۔ یہ تینوں بچے ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی دم توڑ گئے۔سکیورٹی فورسز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوی اور بچوں کی ماں جو کہ ایک گھریلو خاتون ہیں، کے ایک 26 سالہ ڈرائیور کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔ اس خاتون نیاپنے شوہرسے جان چھڑا کراس ڈرائیور کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنے بچوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان نیعدالت میں غیر قانونی تعلقات کا اعتراف کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ شوہر اور بچوں سے جان چھڑانے پر رضامند ہوگئی تھی۔ چنانچہ عاشق ایک زہریلا مادہ لایا اور اسے 4 جوس کے ڈبوں میں ڈال کر بیوی کودیا تاکہ اسے بچوں اور شوہر کو پلا کرموت کی نیند سلا دیا جائے۔ خاتون نے منصوبہ بنایا کہ اس طرح شوہر کے خاندان کو یہ کہہ کرگمراہ کیا جاسکے گا کہ ان کی موت خراب جوس پینے سے ہوئی ہے۔اس وقت پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان کو حراست میں لے کر فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…