اوٹاوا(این این آئی ) کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے پہلے ہی بھارت گھبرا گیا اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ریفرنڈم کو رکوانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اعلان ہوتے ہی بھارتی سفارت خانہ سرگرم ہوگیا اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ریفرنڈم رکوانے کی کوشش کر رہا ہے۔کینیڈا کے ایک مندر کے دروازے پر خالصتان کا نعرہ لکھنے کے واقعے کو بہانہ بناکر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے شدید احتجاج کیا اور ریفرنڈم کے انتظامی رہنماوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔مندر پر خالصتان کا نعرہ لکھنے سے قبل سکھ رہنما جرنل بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کا واقعہ رونما ہوا جس پر سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج تھی۔