بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ملکہ کی تمام وراثت نئے برطانوی بادشاہ چارلس کو منتقل

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کی شاہی وراثت نئے بادشاہ چارلس سوم کو منتقل کر دی گئی ہے، ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں سے ایک تھیں، زیورات ، محلات اور جائیدادیں شاہ سوم کو منتقل کر دی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی

امیر ترین خواتین میں سے ایک ملکہ الزبتھ کو محلات، شاہی تاج کے زیورات اور جائیدادیں وراثت میں ملی تھیں، وہ کئی منفرد اور غیر متوقع چیزوں کی بھی مالک تھیں اور اب ان کی وفات کے بعد یہ تمام اشیا نئے بادشاہ چارلس سوم کو منتقل کر دی گئی ہیں۔انمول کوہ نورہ ہیرا جڑا شاہی تاج، بیش قیمت زیورات ، ہیرے جڑی تلواریں، ہار، دیدہ زیب، دلکش رنگوں سیمزین ہیٹ، مہنگے ترین ملبوسات، مختلف برانڈز کے لگژری ہینڈ بیگز، کوئن وکٹوریا کا شادی کا لباس، لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے راج ہنس، ساحل تک پائی جانے والی سب ڈولفنز، متعدد جزیرے، لاکھوں ایکڑ پرپھیلے پارکس، جنگلات اورمحلات، سب شاہ چارلس سوم کے ہوگئے۔ملکہ کے تیس سے زائد کورگی نسل کیکتے ، شاہی اصطبل میں اعلی نسل کے گھوڑے، سرکاری مصروفیات کے لیے ملکہ کی بگھیاں، بینٹلے، جیگوار اور لینڈ روور کی تیار کردہ لگژری گاڑیاں بھی بادشاہ چارلس کے حصے میں آگئیں۔ملکہ کی ذاتی دولت کا تخمینہ 370 ملین پائونڈز لگایا گیا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ جائیداد، زیورات، ڈاک ٹکٹ اور آرٹ ورک سے حاصل ہوا، یہ سب اب ان کے بیٹے شاہ چارلس سوم کو ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…