بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کیٹامائن کا احتیاط سے استعمال ڈپریشن کنٹرول کرسکتا ہے، تحقیق

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(این این آئی)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کے عارضے میں مبتلا افراد کو کیٹامائن کی خوراکوں کے سبب کافی افاقہ پہنچا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست آرلِنگٹن میں کیٹامائن تھیراپی کرنیوالے ایک کلینک مائنڈ پیس کلینکس میں کی

جانیوالی ایک تحقیق میں معلوم ہواکہ 70 فی صد افراد جنہوں نے یہ دوا استعمال کی ان کی ذہنی صحت میں بہتری آئی جبکہ 40 فی صد افراد نے بتایا کہ معمول کی 10 خوراکوں کے بعد ان مین ڈیپریشن کی کوئی علامات باقی نہیں تھیں۔تحقیق نیکیٹامائن کیحوالے سے بڑھتے شواہد میں اضافہ کیا کہ دیگر ادویہ کے ساتھ کیٹامائن کا دیا جانا ڈیپریشن جیسی کیفیات میں ذہنی علاج کیلیے موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ جبکہ کچھ کلینک اس دوا کو آف لیبل استعمال کر رہے ہیں، جو کہ قانونی تو ہے لیکن اس کو تجویز نہیں کیا جاتا۔کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ کیٹامائن کے سبب حاصل ہونے والاسکون تیز اور قلیل مدتی ہوتا ہے جبکہ روایتی اینٹی ڈپریسنٹ راحت پہنچانے میں تھوڑا وقت لیتی ہیں لیکن ان کا اثر دیر پا ہوتا ہے۔محققین کی ٹیم پرامید ہے کہ جن مریضوں پر دیگر اینٹی ڈپریسنٹ کام نہیں کرتیں ان کے لیے کیٹامائن مدد گار ثابت ہوسکتی ہے اور انتہائی خطرناک ذہنی ازیت میں مبتلا افراد کو فوری قلیل مدتی راحت کرسکتی ہے۔تمام افراد کو ہر 21 دن میں 0.5 ملی گرام کی ایک خوراک دی گئی۔ جس کیبعد شرکا نے بتایا کہ آیا وہ اب بھی ڈپریشن کی علامات محسوس کرتے ہیں یا نہیں۔ اور اگر کرتے ہیں تو اس کی کتنی شدت ہے۔دوا کی 10 خوراکوں کے بعد 72 فی صد شرکا نے ڈپریشن کی شدت میں کمی بتائی۔ جبکہ 40 فی صد مریضوں میں کوئی علامت باقی نہیں رہی تھی۔محققین پر امید ہیں کہ ان کی دوا امریکا میں ذہنی صحت کے مسائل کی وبا سے نمٹنے میں مدد دیتے سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…