بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

3بچوں کی ماں کی میٹرک میں ٹاپ پوزیشن

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی) جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین بچوں کی ماہ سبرینہ خالق نے دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سبرینہ نے 500 میں سے 467 نمبر

لیکر 93.4 فیصد سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ریاضی، اردو، سائنس اور سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔سبرینہ نے 2012 میں 9ویں جماعت پاس کرنے کے بعد اگلے سال اس کی شادی ہوگئی اور وہ گھر کے کاموں میں مصروف رہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پڑھائی کے لیے وقت نکالنا واقعی مشکل تھا، لیکن میں اپنی دو بڑی بیٹیوں کے اسکول جانے کے بعد پڑھائی کرتی تھی اور دن میں کچھ گھنٹے مطالعہ کرتی تھی اور مشکل سوالات کے لئے میں شام کے وقت ان کو سمجھنے کے لئے یوٹیوب کا استعمال کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ تین نابالغ بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا، وہ دن گئے جب خواتین شادی کے بعد اپنی پڑھائی چھوڑ دیتی تھیں۔سبرینہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، انکی بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے جو کلاس 2 کی طالبہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…