لاہو ر(این این آئی) صوبائی دارالحکومت اغوا کاروں کے نرغے میں آگیا، 24 گھنٹے کے دوران 8 لڑکیوں سمیت 10 افراد کو اٹھا لیا گیا۔لاہور میں اغوا کی وارداتیں نہ تھم سکیں،
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، لیاقت آ با د کے علاقے سے 18 سالہ مہوش اور 17 سالہ آ منہ کو نا معلوم افراد نے اغوا کرلیا۔کاہنہ میں جواں سالہ ملائکہ بازار سے سودا سلف لینے گئی تو راشد وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا، جوہر ٹان کے علاقے میں
شہناز کی بیٹی زنیرہ کو نا معلوم افراد نے اٹھا لیا۔سندر کے علاقے میں کریم بخش کی بیٹی ثریا، چوہنگ میں مسرت بی بی کی بیٹی شاہین کو اغوا کرلیا گیا
، نواب ٹان میں محمد نعیم کی بیوی روٹیاں لینے گئی اور واپس نہ آئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ہنجروال کے علاقے میں فوزیہ کے
شوہر کو مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے، کاہنہ کے علاقے میں اللہ رکھا کے 24 سالہ بیٹے ذہنی معذور نوجوان کو اغوا کرلیا گیا۔
اغوا کی وارداتوں نے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا، وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔