بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو آرمی چیف منتخب کرنے کی پیشکش کر دی،نجم سیٹھی کا حیران کن دعویٰ

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو کہا ہے کہ مجھے الیکشن دیں ، اگلا آرمی چیف میں خود سلیکٹ کروں گا اگر نہیں تو پھر میں گند ڈالوں گا ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے اسطرح تو گڑ بڑ ہو جائے گی ، کیئر ٹیکر کو آپ کیساتھ مشاورت کر کے سلیکٹ کر نے دیں، ہم چار پانچ سینئرجرنیلوں کی لسٹ ہے وہ ڈال دیتے ہیں اس میں سے آپ بھی ایک کو ٹک کر دیں ان سے بھی ٹک کروا دیتے ہیں متفقہ امیدوار چن لیتے ہیں ، الیکشن کی کال بھی کر لیتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ یہاں پر بات پھنسی ہوئی ہے اسی لیے وہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ یا باجوہ صاحب کے خلاف ٹویٹس کر رہا ہے کہ میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا ۔انکا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھی کہہ رہے ہیں کمال کر رہے ہیں ہم نے یہ سارا کچھ کیا ہے ،اگر آپ الیکشن دسمبر جنوری یا فروری میں کرواتے ہیں ہم تو اٹھے جائیں گے یہ ہمیں قبول نہیں ہے ، پھر الیکشن کو اپنے وقت پر ہونے دیں ، ہم تیار ہیں آرمی چیف کے اوپر آپ جس کو کہیں گے ہم اس کو لگا دیں گے ، اگر عمران خان اور آپ دونوں مل کر کہتے ہیں کہ فلاں کو لگا دیں تو اس کیلئے دو تین کی ہمیں چوائس دے دیں ان میں سے کسی ایک کو لگا دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…