جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الیکشن نہیں روک سکتے شیخ رشیدنے تینوں بڑوں کو چیلنج کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کرپشن بچا کے بعد سیاست بچا مہم پر ہے۔

6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمن انتخابات نہیں روک سکتے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انہوں نے دیں،ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ عمران خان اگلی انتخاب مہم سندھ سے شروع کرے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ سمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جا سکتا ہے،پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکر کریں،آٹا اور پٹرول نایاب ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…