اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سینئر صحافی اور اینکر پرسن سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ۔۔۔پہلے دن عرض کیا تھا کہ پرویز الٰہی،بزدارثانی بن گئےہیں۔ٹرانسفرپوسٹنگ کااختیاراب بھی فرحت شہزادی عرف گوگی
اورخاور مانیکاکےہاتھ میں ہے۔جس سےچیف سیکرٹری تنگ آگئے۔یاد رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 17 ستمبر سے30 ستمبر تک رخصت پر چلے گئے۔کامران علی افضل کی رخصت کے دوران عبداللہ خان سنبل چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ روٹین کے معاملات دیکھیں گے۔صوبائی حکومت نے عبداللہ خان سنبل کو 14 یوم کے لیئے چیف سیکرٹری پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔علاوہ ازیں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈعبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔عبداللہ خان سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23ویں کامن سے ہے۔عبداللہ خان سنبل فنانس اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔عبداللہ خان سنبل مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔عبداللہ خان سنبل بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر لاہور بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔عبداللہ خان سنبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات اور کمشنر ساہیوال کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔
پہلے دن عرض کیا تھا کہ پرویز الٰہی،بزدارثانی بن گئےہیں۔ٹرانسفرپوسٹنگ کااختیاراب بھی فرحت شہزادی عرف گوگی اورخاور مانیکاکےہاتھ میں ہے۔جس سےچیف سیکرٹری تنگ آگئے۔
Punjab Chief Secretary Kamran Ali Afzal reaches end of his tether, goes on leave ‘for good’ https://t.co/hDmngfu1gR— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) September 17, 2022