جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ،قیمتیں بڑھنے کا امکان

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج  متوقع ہے، وزیراعظم کے پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے اعلان نہیں ہو سکا، اوگرا سمری میں پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، کمی کی بجائے اضافہ کا کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نے خریداری روک لی، اسلام آباد سمیت کئی پٹرول پمپ پر پٹرول ہی ختم ہوگیا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کو بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں درخواست جمع کرا دی۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے نے درخواست میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24 روپے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے نے کہا کہ ایران سے 20 روپے فی یونٹ بجلی در آمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20 روپے فی یونٹ رہی، 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…