ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی، قتل کیا گیا، عامر خان کے بھائی کا دعویٰ

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سوا دو برس قبل ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے والے سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں فیصل خان نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سچائی سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہے یہ

قتل ہے، جب یہ کیس کھلے گا تب ہی وقت ثابت کریگا، کئی ایجنسیوں نے اس کی تحقیقات کی لیکن بعض اوقات سچائی پھر بھی سامنے نہیں آتی، میری دعا ہے کہ یہ سچ سامنے آئے اور سب کو پتہ چلے۔دوسری جانب برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ رنویر سنگھ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں دعوی کیا ہے کہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے۔اداکار نے پولس کو بیان جمع کرایا ہے کہ جس تصویر کی بنیاد پر ان کیخلاف مقدمہ بنایا گیا ہے اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ان کے فوٹ شوٹ میں کسی بھی تصویر میں ان کے جسم کے پرائیویٹ پارٹس ظاہر نہیں ہیں۔پولیس نے رنویر سنگھ کی تصاویر کو فارنزک لیبارٹری میں بھجوادیا ہے اور اگر اداکار کا دعوی درست ثابت ہوا تو انہیں کلین چٹ مل سکتی ہے۔پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹااکائونٹ پر جو تصاویر اپلوڈ کی تھیں، مقدمے کے مدعی کی تصویر ان سے الگ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…