بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

شعیب کے ہونے سے بابر اعظم کو گرائونڈ میں بہت سپورٹ ملتی چاہے وہ کھیلتا یا نہیں، شاہد آفریدی

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شعیب ملک کو انگلینڈ کی ہوم سیریز کے خلاف ٹیم میں رکھنا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں قومی اسکواڈ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ

ٹیم میں شان مسعود کی واپسی ہوئی تاہم شعیب ملک کو 3 سے 4 میچز دینے چاہیے تھے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اس ایریا میں ایک اچھے بیٹر کی ضرورت ہے اور وہ (شعیب ملک)تجربہ کار ہے، مسلسل اسی نمبر پر کھیلتا رہا ہے۔ایشیا کپ کے اختتام کے بعد شعیب ملک کی جانب سے پسند ناپسند اور دوستی یاری کے کلچر والی ٹوئٹ سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ میرا نہیں خیال شعیب ملک کو وہ ٹوئٹ کرنی چاہیے تھی، اسے ضرورت نہیں تھی وہ کرنے کی، تھوڑا انتظار کرلیتا، ٹیموں کا اعلان ہونا تھا۔شاہد آفریدی نے شعیب ملک سے متعلق کہا کہ وہ لڑکا ٹیم میں ہونے کا مستحق تھا، اس نے دنیا میں ہر جگہ کرکٹ کھیلی ہے اور وہ ہر ٹیم میں پرفارم کرتا ہے، دنیا کی ہر فرنچائز کا انتخاب شعیب ملک ہوتا ہے، وہ سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعیب کے ہونے سے بابر اعظم کو گرائونڈ میں بہت سپورٹ ملتی چاہے وہ کھیلتا یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…