جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

اس شخص کو ڈالر دیکر سیاست، اداروں اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ،مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کیلئے نہیںبلکہ ملک کیلئے خطرناک ہے، اس شخص کو ڈالر دیکر سیاست، اداروں اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے کسی فارن فنڈڈ کی خواہش اور دبائو پر نہیں ہوں گے،

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو کے پی کے اور پنجاب اسمبلی توڑدیں۔ سب کچھ وفاق پر ڈال کر پتلی گلی سے فرار نہیں ہو سکتے، اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیانات حقائق پر مبنی تھے جو کبھی نہیں بدلتے میں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست کو تباہ کرنے کیلئے لایا گیا، یہ شخص فتنہ،انتشار،اور پاکستان کی تباہی ہے، اس شخص کو ڈالر دے کر پاکستان کی نئی نسل کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ہے، عمران خان کو فنڈنگ کرنیوالی بیرونی قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان آگے بڑھے، عمرا ن خان پاکستان تباہی اسٹیک ہولڈ ر نہیں ہے ، عمران خان کے فتنے سے کوئی محفوظ نہیں ہو گا، جو کچھ یہ شخص اس ملک کے ساتھ کر کے گیا ہے اس کے طویل اثرات ہو ں گے، اس شخص کو سیاست، اداروں اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کیلئے فنڈڈ کیا ہے،سب کو اتفاق ہو نا چاہے کہ یہ فتنہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جب سے یہ شخص اقتدار سے نکلا ہے اس نے نیوٹرل کہا اور کیا کچھ نہیں کہا،ایسے بیان وہ شخص دے سکتا ہے جس کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہو، عمران خان جب اقتدار میں تھے تو سپہ سالار کی تعریفیں ہو رہی تھیں،عمران خان اپنے کوچ کا نام بتا ہیں جو ان کی رہنمائی کر تا ہے،اہم عہدے پر تقرری سے متعلق کوئی بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔ خاتون جج کو دھمکی دی جاتی ہے لیکن پھر انجانے میں اسی شخص کو مضبوط کیا جاتا ہے۔

عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے معافی مانگ لیں ایسا نہیں ہو گا۔ یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں قانون سب کیلئے برابر ہے ۔طلال چودھری اور نہال ہاشمی نے معافی مانگی پھر بھی انہیں سزا سنائی گئی،انہوں نے کہا کہ مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں ہونا چاہیے اور ذاتی مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال مناسب بات نہیں،عمران خان لوگوں کو للکارتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں،

مذہبی انتشار پھیلانے والے آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں جبکہ احسن اقبال عمران خان کے پھیلائے مذہبی انتشار کا شکار ہوئے انہیں گولی لگی۔میری والدہ کے حلقے مین پی ٹی آئی نے مذہب کے نام پر الیکشن لڑا، مذہب کے نام پرسینیٹ الیکشن آپ نے لڑاجو سب سے بڑا شرک ہے ، آپ اپنی سیاست کیلئے پورے مذہب کی تعریف تبدیل کر رہے ہیں ، مریم نواز نے کہاکہ عمران جاتے جاتے آئی ایم سے معاہد ہ بھی توڑ کر گئے ،

آپ سب کچھ وفاق پر ڈال کر پتلی گلی سے فرار نہیں ہو سکتے،شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے ۔عمران نے ملکی معیشت کو ڈبویا سدھارنے میں وقت لگے گا،حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں ، ایک سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر انہیں الیکشن میں جانے کا شوق ہے یا ان کو الیکشن کی تاریخ چاہئے تو اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن میں چلے جائیں،الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں کسی فارن فنڈڈ کی خواہش اور دبائو پر نہیں ہونے چاہئے اور میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ الیکشن کی تاریخ مسلم لیگ ن کی قیادت وقت آنے پر کرے گی،

یہ شخص ملک کیلئے خطر ہ ہے مخالفین کیلئے نہیں، ماضی میں امریکہ کے خلاف بیانات دینے والے نے آج ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کشمیر کا معاملہ بالکل نہیں بھولی، نواز شریف نے برہان وانی کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھایا۔سیلاب سے متعلق مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے پیش پیش ہیں ملک پر آفت آئی اور سیلاب زدگان کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ پھر بھی ہر جگہ جا رہے ہیں۔عمران خان سیلاب متاثرین کی چارہ جوئی کی بجائے سیلاب پر اپنی سیاست چمکار ہے ہیں سرکاری وسائل کو سیلاب متاترین کی بجائے ذاتی استعمال میں لا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…