جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان آکر خوشی محسوس کر رہے ہیں، بہت عرصے بعد یہاں آکر اچھا لگا،جوز بٹلر

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کر رہے ہیں، بہت عرصے بعد یہاں آکر اچھا لگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو فاسٹ بولرز پیدا کر رہا ہے۔پاکستانی لوگ کرکٹ سے بڑا پیار کرتے ہیں،

کوشش کریں گے لوگوں کے سامنے اچھا کھیل پیش کریں، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔انگلش کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے، سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، سات میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔جوز بٹلر نے کہا کہ یقین ہے کہ یہ ٹف سیریز ثابت ہوگی، لیام لیونگسٹن ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، پاکستان سپر لیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کا ہم سب کو بہت دکھ ہے، کوشش ہے اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشی دیں، انگلش کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔انہوں نے کہاکہ سات ٹی 20 میچز چیلنج ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا، پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں، جو کھلاڑی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوں گے، سیریز کا آغاز 20ستمبر سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…