بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سے نمٹنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں، مریم نواز

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان لاڈلا نہ رہے تو مخالفین کیلئے اس سے نمٹنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں، عمران خان فتنہ ہے جسے پاکستان کی تباہی کیلئے لانچ کیا گیا، اس کے شر سے کسی کا بیٹا، بیٹی، بیوی یا رشتہ دار محفوظ نہیں،جلسے میں کھڑے ہوکر

کسی خاتون کی عزت اچھالنے کے بعد معافی مانگ لینا قابل قبول نہیں،الیکشن کی تاریخ چاہیے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑیں،معیشت کی حالت اتنی بری تھی اس کو بحال کرنے کے لیے چند مہینے نہیں چند برسوں کی ضرورت ہے، اب وہ حکومت نہیں ہے جو ہیروں کی انگوٹھیوں پر فیصلہ کرتی ہے،لوگوں کو اپنی تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس شخص کو ڈالرز دے کر پاکستان، اس کے اداروں اور اس کی سیاست کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا تھا وہ شخص اقتدار میں رہتے ہوئے یا اقتدار سے باہر رہ کر بھی یہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ عدلیہ، پاک فوج اور پاکستان کے سیاسی حلقوں کا اس بات پر اتفاق ہونا چاہیے کہ یہ شخص ایک فتنہ ہے جسے پاکستان کی تباہی کیلئے لانچ کیا گیا ہے، اس کے شر سے کسی کا بیٹا، بیٹی، بیوی یا رشتہ دار محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کیا کہ حکومت سیلاب زدگان کی جلد سے جلد بحالی کیلئے پوری کوششیں کررہی ہے، شہباز شریف کی اس وقت کسی صوبے میں حکومت نہیں ہے لیکن وہ بنا کسی تفریق کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کی حمایت سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی اس سوال کا قبل از وقت جواب نہیں دوں گی، جس نے یہ تنازع جان بوجھ کر چھیڑا اس کا نام فتنہ خان ہے، اس کا کام ہی فتنہ پھیلانا ہے،

اب انہیں کسی ایک بیان پر ٹک جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ اقتدار میں ان کی جانب سے ہمیں سپہ سالار کی تعریفیں سننے کو ملتی ہیں اور حکومت سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے ان کو میر جعفر، میر صادق، جانور اور نیوٹرل بھی کہا، وہ کسی ایک موقف پر ٹھہریں تو میں اس پر تبصرہ کروں، میں بہرحال اپنے اصول پر کھڑی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میری جماعت کی جانب سے کبھی بھی فوج کے اندر تقسیم کے حوالے سے کوئی بیان دیا گیا ہو۔

اداروں بارے ماضی میں اپنے بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بیانات حقائق پر مبنی تھے اور حقائق کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں کھڑے ہوکر کسی خاتون کی عزت اچھالنے کے بعد معافی مانگ لینا قابل قبول نہیں ہے، جو آپ کو کرنا کرنا تھا وہ تو کردیا اس کے بعد آپ نااہلی سے بچنے کے لیے معافی مانگ لیں تو ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں ججز کو بھی کہنا چاہوں گی کہ وہ کیوں انجانے میں ایک فتنے کو مضبوط ہونے کا موقع دے رہے ہیں، کل کو کسی کا گھر اور کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی اور اس میں عدلیہ بھی شامل ہوگی۔

مریم نواز نے کہاکہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، الیکشن قریب آنے پر ن لیگ کی قیادت فیصلہ کرے گی، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے مطالبے پر فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو الیکشن کی تاریخ چاہیے، پنجاب اور کے پی کی اسمبلی توڑیں اور جائیں الیکشن میں، وہ بے ساکھیاں ڈھونڈ رہے ہیں، وہ جو ہٹ چکی تھیں، جتھے لا کر، پریشر ڈال کر، الیکشن ہو یا کچھ اور ہو، جتھے اور پریشر کے ساتھ حکومت کو ان کی بات نہیں سننا چاہیے، یہ کوئی اسٹیک ہولڈر نہیں بلکہ پاکستان کے لیے تباہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب ایک انتہائی مقدس چیز ہے،

اس کو اپنی ذاتی سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیاست تو عبادت ہے تاہم سیاست میں اگر آپ مذہب کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کریں تو وہ بری بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب اور عبادت آپ کا ذاتی معاملہ ہے لیکن یہ اس وقت ذاتع فعل نہیں رہتا جب آپ جلسوں میں کھڑے ہوکر یہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دینا گناہ ہے اور مجھے ووٹ دینا ثواب ہے، میرے ارکان کا کسی اور جماعت کا ساتھ دینا شرک ہے تو یہ قابل قوبل نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے لا الہ الااللہ کا مطلب سیاست بنا دیا، خود کو پیغمبر اسلام ؐ کی طرح چنے جانے کا دعویٰ کیا،

کیا انہوں نے آئینے میں کبھی اپنا چہرہ دیکھا ہے؟ یہ خواتین پر جملے کستے ہیں دھمکیاں دیتے ہیں اور پھر اپنے ان اعمال کو عبادت سے تشبیہ دیتے ہیں، انہیں اس چیز پر شرم آنی چاہیے، جب آپ مائیک پر گفتگو کرتے ہیں تو ذمہ داری سے گفتگو کیا کریں کیونکہ اس سے لاکھوں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت اتنی بری تھی کہ اس کو بحال کرنے کے لیے چند مہینے نہیں چند برسوں کی ضرورت ہے، اب وہ حکومت نہیں ہے جو ہیروں کی انگوٹھیوں پر فیصلہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دن رات ایک کیے ہوئے ہے،

میں اس حکومت کے مشکل فیصلوں کی سپورٹ کروں یا نہ کروں لیکن یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، اب آہستہ آہستہ ان شا اللہ معیشت بحال بھی ہوگی، اوپر سے یہ سیلاب بھی آگیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں بار بار یہ بات واضح کرتی ہوں کہ موجودہ حکومت کی جانب سے تیل اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھانے کا جب بھی کوئی فیصلہ آتا ہے تو میں اس کی حمایت نہیں کرتی، موجودہ حکومت سے بھی درخواست کروں گی کہ اس چیز پر توجہ دیں، لوگوں کو اپنی تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاہم میں یہ سمجھتی ہوں کہ

اس معیشت کا جو حال عمران خان کرکے چلا گیا ہے اس کو بحال کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ یہ شخص مخالفین کے لیے نہیں ملک کے لیے خطرناک ہے، اگر یہ لاڈلا نہ رہے تو مخالفین کے لیے اس سے نمٹنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ انتخابات ان شا اللہ اپنے وقت پر ہونا چاہیے، کسی کے دباو میں آکر کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے ان شا اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا سودا کرنے والے عمران خان دوسروں پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، پہلے امریکا مخالف نعرے لگوائے اب 25 ہزار ڈالر دے کر لابنگ فرم ہائر کی،

عمران خان بتائیں کہ رابن رافیل کو ملاقات میں کیا بتایا ہے۔عمران خان کے بیانات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے ایسا کوئی پاگل انسان ہی کر سکتا ہے، عمران خان سرکاری وسائل پر سیلاب زدگان کی بجائے جلسوں کے لیے جاتے ہیں، ہم سوشل میڈیا پر 5 ارب جمع کرنے کا جھوٹ نہیں بول رہے، شہباز شریف ہر صوبے میں امداد کے لیے متحرک ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان مائیک پر کھڑے ہو کر خواتین کو جملے کستے ہیں،نااہلی سے بچنے کیلئے آپ ایسا کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہوگا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، یہ سن سن کر کان پک چکے،

یہی کام دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کی طرح کسی عام آدمی نے کیا ہوتا تو دس سال کیلئے نااہل ہوچکا ہوتا، معافی مانگنے کے باجود نہال ہاشمی کے ساتھ یہ سب ہوا، اس سے سیاسی جماعت کالبادہ اوڑھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، شہبازشریف ہر صوبے میں جا رہے ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں آپ کی حکومت ہے، آپ سب کچھ وفاقی حکومت پر ڈال کر پتلی گلی سے فرار نہیں ہوسکتے، اس حکومت میں آپ کا سب سے بڑا اسٹیک ہے، آپ ذمے دار ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس پیئرز کا پیسہ استعمال کر کے عمران خان ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں،

پنجاب اور کے پی میں عمران خان کی حکومت ہے، آپ سب کچھ وفاقی حکومت پر نہیں ڈال سکتے، جب وہ حکومت میں تھے اور ایک پیج پر تھے تو سپہ سالار کی تعریف روز سننے کو ملتی تھی، جب اقتدار سے نکالے گئے تو نیوٹرل کہا، کیا کچھ نہیں کہا، جعلی انقلاب کی ابھی ابھی ایکسپائری ہوئی ہے، اپنی سی وی لے کر جگہ جگہ گھوم رہے ہیں۔نہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں سب سے بڑا تو شرک آپ نے کیا، اقتدار میں ہوتے ہوئے مذہب کی تعریف آپ کے لیے بدل جاتی ہے؟۔عمران خان سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ جب یہ حکومت سے نکلے تو کہا کہ امریکا نے میرے خلاف سازش کر دی، آپ اس شخص کی ذہنی حالت دیکھیں، یہ ذہنی طور پر مریض شخص ہے، پہلے امریکا مخالف نعرے لگوائے اب 25 ہزار ڈالر دے کر لابنگ فرم ہائر کی، عمران خان بتائیں رابن رافیل کو کیا بتایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…