منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں رہائش پذیر افغانیوں کی شامت آگئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سہراب گوٹھ پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کیلیے ایس ایس پی سے سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو خط ارسال کر دیا۔ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افغان باشندوں کی بڑی تعداد روزآنہ کی بیناد پر کراچی آکر سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم ہو رہی ہے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم یہ افغان باشندے زمینوں پر قبضے ، منشیات فروشی ، کلنگز اور اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ڈی ایس پی کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 26 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے سہراب گوٹھ تھانے میں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ جس طرح ماضی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد ڈی پورٹ کیے جاتے رہے ہیں اسی طرح سے اعلی حکام سے درخواست کی جائے کہ گرفتار افغان باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…