منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسرے ملکوں میں سیاسی مداخلت کے لیے روس بھی میدان میں آگیا، امریکی انٹیلی جنس کے اہم انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روس نے دوہزارہ چودہ سے اب تک دوسرے ملکوں کی سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو کم از کم 300 ملین ڈالر کی خفیہ امداد بھجوائی ہیں۔ یہ بھاری رقوم بھجوانے کا مقصد ان ممالک کے اندر اپنے اثر رسوخ کو بڑھانا اور اپنے لیے سیاسی حمایت پیدا کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر حاصل کردہ معلومت اور

اندازوں پر مبنی ہیں۔ ان ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ روسی کی جانب سے دوسرے ممالک کی سیاست میں مداخلت کے راستے کھولنے کے لیے یہ کم از کم رقم ہے جس کا فی الحال پتہ چلایا جا سکا ہے۔ روس کی طرف سے بھجوائی اصل خفیہ رقم اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔تاہم امریکی انٹیلجنس اداروں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ لیکن ان میں سے ایک اہم ملک ایشیائی ہے۔ جس کے صدارتی امیدوار کو روس نے کئی ملین ڈالر کی رقم دی تھی۔امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے اس سلسلے میں 24 فروری سے یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے بعد روس کو دنیا میں تنہا کرنے کے سلسلے میں حالیہ عرصے میں کوششیں کی ہیں۔ اس پس منظر میں امریکی سفارت کار کا کہنا تھا کہ یہ امریکی اطلاعات 100 سے زائد ممالک کے ساتھ شئیر کی جارہی ہیں۔سفارتکار نے بتایا صدر جوبائیڈن ککی یہ کوشش امریکہ میں ہونے والی جمہوری ممالک کی سربراہی کانفرنس میں بھی کے سلسلے میں بھی ہے جو انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد شروع کی ہے۔

مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کی یہ نئی کوشش امریکی انتخابات کے تناظر میں نہیں ہے، البتہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہوئے روس نے امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تھی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کے راستے بطور خاص کوشش کی گئی تھی۔ان ذرائع کے مطابق ولادی میر پوتین ٹرمپ کی بطور خاص تعریف کرتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب امریکی کوشش ہے کہ ان کمزور جگہوں کو چیک کرے جن کے راستے روس مداخلت کر سکتا ہے ، نیز دوسرے ممالک کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ بھ اپنے ہاں انہی بنیادوں پر کام کرکے روسی مداخلت کو روک سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…