منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزٹ ویزے کی اقامے میں تبدیلی ، وائرل ویڈیو پر سعودی محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض، منیلا(آئی این پی، این این آئی)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کو باقاعدہ اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرانے

کے لیے کیا کارروائی کرنا ہوگی اورکون سی دستاویز درکار ہیں۔ایک سعودی اخبار کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری سے متعلق وائرل وڈیو کے حوالے محکمہ پاسپورٹ سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ موجودہ نظام کے مطابق وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی اجازت نہیں ہے۔وزارت داخلہ نے اس کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس کے برخلاف جو دعوی کیا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے وزٹ ویزے کو ایسی صورت میں اقامے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کے والدین مملکت میں باقاعدہ اقامے پر ہوں۔دوسری جانب سعودی عرب نے فلپائن سے تعلق رکھنے والے افراد کو مملکت میں روزگار کے حصول کے لیے سات نومبر2022 سے بھرتی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی انجینیر احمد بن سلیمان الراجحی نے فلپائنی باشندوں کی مملکت میں روزگار کے لیے وصول کرنے کے سلسلے میں جمہوریہ فلپائن کے وزیر برائے تارکین وطن ولیبر سوسن اوپلے کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کے تحت 7 نومبر 2022 سے سعودی عرب میں فلپائنی شہریوں کو گھریلو ملازمین کے طور پربھرتی کرنے کا عمل شروع کیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…