پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست ، عدالت سے بڑی خبرآگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن)

کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی ، نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی، مریم نواز نے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا ، ان پر سات کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی ، مگر چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں ،مخالف فریق کا موقف بھی سننا لازمی ہے۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کیا اسلام آبادہائیکور ٹ نے مشروط ضمانت منظور کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی ۔فاضل عدالت نے نیب ، وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سمامعت 27 ستمبر ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…