اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں’ عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔

رانا مشہود اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا ، آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا تھا اور وہ یہ حق لے کر رہیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ڈاکوئوں کی حکومت ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے، پنجاب میں جلد مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پرویزالٰہی اپنے شہراورگائوں میں سرکاری پیسہ لگارہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر شہروں کا کوئی حال نہیں ، صوبائی حکومت کو آٹا سستا کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں جھوٹے مقدمے بنانے سے فرصت نہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…