جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پرفیصلہ سنا دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د( آن لائن، این این آئی)وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو غورو غوض کیلئے پیش کیا گیا

تاہم وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔یاد رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے چالیس سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت صحت کو بھجوائی تھی،وزارت صحت کی جانب سے متعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کی گئی،وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ بھی 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کی تھی۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباشی دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔انہوں نے لکھا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…