پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں ، شاہد خاقان عباسی نے واضح کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چار سال کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں، سابق حکمرانوں کی غفلت کا ازالہ صرف چار ماہ میں نہیں ہوسکتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان

عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جب تیل کی قیمت کم نہیں کرتے سب پریشان ہوتے ہیں، مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں ہوں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بجلی اورپیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مفتاح کا کوئی کردار نہیں ہے، ملکی معیشت کوبہتر کرنے کیلئے آئی ایم ایف ایک بنیاد ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب الزامات لگاتے رہے ہیں میری ہمیشہ یہی رائے رہی کہ نیب جیسے ادارے کو ختم کیا جائے، جہاں انصاف نہ ہو وہاں حالات خراب ہو جاتے ہیں، آئین پڑھیں تو آپ کو معلوم ہو کہ ملک کیسے چلتا ہے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقائق کا علم ہونا چاہیے کہ ملک میں بجلی کے ریٹ کا تعین کیسے ہوتا ہے، موجودہ حکومت نے بہت سے مشکل فیصلے کئے،اگر یہ فیصلے پہلے ہوتے تو ملک کے حالات ایسے نہ ہوتے جیسے اب چل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…