ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے کیونکہ۔۔۔وفاقی حکومت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں میں نجومی تو نہیں ہوں مگر دعوی سے کہتا ہوں چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے ۔سٹی پریس کلب مریدکے کے چیئرمین سپریم کونسل اے حمید جہلمی ،وائس چیئرمین قمر منیر صدر رانا جعفر سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ

کے کچھ فیصلے آڑے آرہے ہیں وگرنہ پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں میں کوئی نجومی تو نہیں کہ بتاسکوں چوہدری پرویز الہی کب جارہے ہیں مگر دعوی سے کہتا ہوں بہت جلد وہ وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے پہلے پنجاب حکومت ہٹاو پھر وطن واپس آئیں گے ۔ رانا تنویر نے کہاکہ یہ مخالفین کی پھیلائی افواہیں ہیں میاں نواز انہیں کے دور حکومت میں ڈیڑھ سال جیل رہے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں انکا علاج ہورہا ہے جب ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ وطن واپس آجائیں گے ۔انہوں نے کہا عمران خان نے پونے چار سال ملک کا جو حشر کیا اس سے ہم بارہ سال پیچھے چلے گئے ہیں میاں نواز شریف نے بجلی کے کارخانے لگائے اٹھارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم کو دی زیرو لوڈ شیڈنگ کی نیازی حکومت نے بجلی کے کارخانوں پر توجہ نہ دی گیس کی خرید نہ کی آج گیس چالیس میں خرید کر ایک سو روپے میں بجلی یونٹ پڑتا ہے کیسے افورڈ کریں جسکی سزا لوڈ شیڈنگ کی صورت میں عوام کو مل رہی ہے ۔

بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سب عمران نیازی کا کیا دھرا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے وزیر اعظم نے تین سو یونٹ تک کا جو رلیف دیا ہے کروڑوں افراد اس سے مستفید ہونگے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جلد قابو میں آجائے گی اور مہنگائی بھی کم ہوگی ۔انہوں نے کہا عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کرتا جارہا ہے۔

یہ نہیں سوچتا اداروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی سوچتا ہے ملک کیخلاف سازش ہورہی ہے اس کیخلاف کیس عدالتوں میں ہیں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا اگر اس کی گرفتاری بنتی ہوگی تو پھر ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ یہ سچ ہے قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عزاب ہے یہ سوچنا قوم کا کام ہے کہ یہ کس کی وجہ سے ہے۔

جب سے عمران نیازی آئے ہیں ملک مسائل سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا اسکی سیاست ملک اور عوام دشمنی ہے انہوں نے کہا سیلاب سے بلوچستان خیبر پختون خواہ اور سندھ جنوبی پنجاب میں بہت تباہی ہوئی ہے تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے ہیں میں نے ہدائت کردی ہے کہ یونیورسٹیز کی دو ماہ کی فیسیں نہ لی جائیں اورسیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کو سکالر شپ دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…