اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)میں آپ کو حضرت محمدﷺ کی زندگی اور سیرت سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔عمران خان پھر جوش خطابت میں غلطی کر گئے۔تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کو حضرت محمدﷺ
کی زندگی اور سیرت سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔اس پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ردعل میں کہا۔۔۔استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ،استغفراللّٰہ ۔۔۔ عمران خان بار بار توہینِ مذہب کا مرتکب ہورہا ہے۔کسی کو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں اور عمران خان کو بھی اپنی زبان کو لگام دینی چاہیے۔ اگر اسے ان مذہبی معاملات کا علم نہیں تو بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کرے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں ہوئی جس میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے، رابن رافیل امریکاکی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں،ذرائع کے مطابق فواد چوہدری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔
استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ، استغفراللّٰہ
عمران خان بار بار توہینِ مذہب کا مرتکب ہورہا ہے۔
کسی کو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں اور عمران خان کو بھی اپنی زبان کو لگام دینی چاہیے۔ اگر اسے ان مذہبی معاملات کا علم نہیں تو بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کرے۔# pic.twitter.com/y94daUnKwq— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 11, 2022