منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاداب خان نے دو اہم کیچ ڈراپ کر دیے

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔فائنل میچ میں شاداب خان نے دو اہم میچ ڈراپ کر دیے جس کی بدولت سری لنکن بیٹرز اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے

کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سری لنکا کی صرف دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی جب کوشل مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گری دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاتھم نسانکا تھے انہوں نے 8 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری، گھناتھیلا نے ایک رنز بنایا اور انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا، سری لنکا کا سکور 53 ہوا تھا کہ ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور وہ افتخار احمد کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کا سکور 58 ہوا تو ان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، ڈاسن شانکا نے دو رنز بنائے اور وہ شاداب خان کا شکار بنے۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ ہسارنگا ڈی سلوا کی گری انہوں نے 36 رنز بنائے اور محمد رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر ان کا کیچ تھام کر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے راجاپکاسا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، چامیکا نے 14 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا نے 170 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو سری لنکا نے 171 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…