اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم شہباز شریف کون سا فون استعمال کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف فون تفریح کیلئے نہیں ،صرف ضروری کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن محمد ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سکرٹری

جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہے۔ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کو جیب سے موبائل فون نکالتے دیکھا گیا۔محمد ابوبکر عمر نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف عام طور پر عوام کے درمیان اپنا موبائل فون استعمال نہیں کرتے، یہ شاید پہلا موقع ہے جب انہوں نے انتونیو گوتریس کو سیلاب سے متعلق ویڈیوز دکھانے کیلئے فون نکالا تو پتہ چلا کہ ان کے پاس آئی فون 10، 14یہاں تک کہ 9 بھی نہیں ہے بلکہ ان کا فون آئی فون 7 جیسا لگتا ہے۔ویڈیو پر جب ابوبکر عمر سے وزیرِ اعظم کے فون اپ گریڈ نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اْنہوں نے بتایا کہ شہباز شریف فون تفریح کے لیے نہیں بلکہ صرف ضروری کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس فون کو تب تک استعمال کریں گے جب تک یہ کال، ٹیکسٹ اور ویڈیو میسج کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل رہے۔مزید برآں محمد ابوبکر عمر نے یہ انکشاف کیا کہ وہ شہباز شریف سے 2011 میں ملے تھے تو وہ نوکیا 3310 اپنے ساتھ لے کر جا رہے تھے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…