جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے مفادات کو شدید نقصان عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی نہ بخشا

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کی شام گوجرانوالہ میں نام نہاد ’حقیقی تحریک آزادی‘ کے آخری عوامی اجتماع میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (یو این ایس جی) کے جاری دورے کا مذاق اڑاتے ہوئے حکومت کی جانب سے بدترین سیلاب کے متاثرین کے

لیے عالمی امداد کی کوششوں کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق  انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویڈیو چلائی جو انتونیو گوٹیرس کے ساتھ کھڑے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اور امداد پر عالمی ادارہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے دنیا کو یقین دلایا کہ متاثرین کی امداد کے لیے آنے والی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کی جائے گی۔ یہ پہلا عوامی جلسہ تھا جہاں روشنی کے انتظامات تھوڑی سی حاضری کو چھپانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے سیکورٹی کے کچھ حساس پہلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی۔ لوگوں کی عمران کی بیان بازی سے دلچسپی ختم ہونے لگی ہے اور وہ ان کی بار بار کی جانے والی تقریروں سے تنگ آچکے ہیں جہاں وہ دوسروں کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…