پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے اضافی امریکی رقم امداد نہیں بلکہ ۔۔۔ یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اپیل پر امریکا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 20 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، یہ اضافی رقم امداد نہیں بلکہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات کی ایک کڑی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمانتھا پاور نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث اب تک کم و بیش 12ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے یو ایس ایڈ کی طرف سے 20 ملین ڈالرز کی اضافی امدادی رقم کا اعلان کرتی ہوں۔ پاکستان کی درخواست پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کیلئے ائیربرج قائم کردیا گیا ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے امریکا کی جانب سے اس اضافی امداد سے قبل پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اب تک 30 ملین ڈالر کی امداد دی جا چکی ہے۔یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور امریکی سفیر نے بتایا کہ انہوں نے متاثرین کی امداد کیلئے فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی اشیا کا فضائی معائنہ بھی کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…