ریاست کی طاقت اورعوام کی طاقت آمنے سامنے،عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ، شیخ رشید
لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے۔
سامراجی پالیسیاں آرہی ہیںلیکن ڈالر نہیں آرہے،ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ریاست کی طاقت اورعوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں، عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے ،غریبوں کوڈانٹ رہی ہے،ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے،یہ غربت مٹا نہیں،غریب مکا ئوپالیسی لائے ہیں،یہ انقلابی نہیںسیلابی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعدبڑا یوٹرن آگیاہے،امدادنہیں،حکم نامے آرہے ہیں۔