بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کسی خاتون جج کو عدالت لے جانے کا کہنا کیا توہین ہے؟ علی زیدی

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی سندھ آفس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 246 لیاری سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر شکور شاد ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے بائی الیکشن میں نامینیشن جمع کرائی، الیکشن کمیشن نے نامینیشن منظور کی

اور پھر وہ دستبردار ہو گئے۔اب اس کی سیٹ ری اسٹور کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ان باتوں کا جواب دے۔ یہ پھر سیلاب کو بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگ گئے۔ لیاری، کورنگی میں کون سا سیلاب ہے؟ الیکشن کمیشن کو دو دن پہلے ایسا کیا خیال آیا؟ انہیں ڈر تھا کہ خان صاحب 9 نشستیں جیت جائیں گے، حیدرآباد کراچی میں تحریک انصاف کے مئیر آجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول اپنے والد زرداری سے کچھ سیکھ لو، وہ چور ہے مگر منافق نہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج اور صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ مجھے سندھ حکومت کہیں کام کرتی نظر نہیں آئی۔ این جی اوز کو سلام ہے جو وہاں کام کررہے ہیں۔ سندھ میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ یہ اپنے محلوں کے دروازے کھول کر سیلاب زدگان کو پناہ دیں۔ ان سب پر کرپشن کیسز بنے ہوئے ہیں۔ زرداری صاحب کی طبیعت ہی ٹھیک نہیں ہورہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔ کمال ہے جلسے میں کہی بات پر فرد جرم لگا رہے ہیں۔ مریم اور مولانا نے کیا کیا کہا، کوئی توہین عدالت لگی نا فرد جرم عائد ہوئی۔ رانا ثنا اللہ نے دھمکیاں دیں، مریم نے ویڈیوز کی دھمکیاں دیں، سپریم کورٹ پر حملے کیے، ان پر کوئی فرد جرم نہیں لگی۔ خان صاحب نے ایکشن لینے کا کہا، انکا مطلب تھا کہ وہ حج صاحبہ کو عدالت میں لے کر جائوں گا۔

انہوں نے ریلی پر خواتین پر شیلنگ کی وہ توہین نہیں تھیں۔ کسی خاتون جج کو عدالت لے جانے کا کہنا کیا توہین ہے؟ کوئی جرم نہیں کیا تو معافی کیوں مانگیں۔ مخالفین پر کیسز ہم نے نہیں بنائے، ان پر کیسز پہلے سے بنے ہوئے تھے۔ ہم نے کسی کو مارچ کرنے سے نہیں روکا، یہ ہمیں ٹی وی پر روک رہے ہیں۔ کراچی ریلی کے دوران ہمارے کسی کارکن نے گاڑی نہیں جلائی۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کبھی عمران خان کو یہودی ایجنٹ، کبھی اے ٹی ایم ، کبھی لاڈلہ، کبھی دہشتگرد، کبھی توشہ خانہ کہتے ہیں مگر پوری قوم عمران کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ ملک کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں۔ انہوں نے معاشی طور پر ملک تباہ کردیا ہے۔ آج شام عمران سے یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اجتماعات ہونے جارہے ہیں۔ امید ہے پوری قوم نکلے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج اہم اعلانات کرنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…