پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا انٹیلی جنس بجٹ مناسب سویلین نگرانی کے تابع نہیں ہے،امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے موجودہ مالیاتی بجٹ اور اس کے آڈٹ کے بارے میں ‘عام طور پر قابل اعتماد’ معلومات ظاہر کی ہیں جو آزادی کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ رپورٹ امریکی کانگریس کو بھیجی گئی ہے اور پالیسی سازی پر اثرانداز ہوتی ہے، تاہم پاکستان کو اب بھی ان ممالک

میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مالیاتی شفافیت کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی۔رپورٹ میں پتا چلا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے 141 ممالک کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے 72 نے مالیاتی شفافیت کے لیے درکار کم سے کم تقاضے پورے کیے جبکہ 68 نے وہ تقاضے پورے نہیں کیے۔ورلڈ بینک گروپ المنائی ایسوسی ایشن کے صدر انیس دانی نے کہا کہ ‘پاکستان کے بارے میں رپورٹ خطے کے کچھ دوسرے ممالک جیسے بنگلہ دیش اور ازبکستان کے مقابلے میں نسبتا بری نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ (پاکستان کے) بجٹ میں معلومات کو عام طور پر قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے اور آڈٹ کا سپریم ادارہ آزادی کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی آڈٹ رپورٹس کو ‘عوامی طور پر ایک معقول مدت کے اندر دستیاب کیا گیا اور ٹھوس نتائج فراہم کیے گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے ‘قانون یا ضابطے پر چلتی ہے اور قدرتی وسائل نکالنے کے معاہدوں اور لائسنس دینے کے معیار اور طریقہ کار کی عملی طور پر پیروی کرتی نظر آتی ہے اور قدرتی وسائل نکالنے کے ٹھیکوں کے بارے میں بنیادی معلومات عوامی طور پر دستیاب ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نظرثانی کی مدت کے دوران پاکستانی حکومت نے اپنے بجٹ اور سال کے اختتام کی رپورٹ کو وسیع پیمانے پر اور عوام کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنایا لیکن اس نے ‘مناسب مدت کے اندر اپنی ایگزیکٹو بجٹ تجویز شائع نہیں کیں۔

تاہم رپورٹ میں شکایت کی گئی کہ حکومت نے قرضوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں محدود معلومات شائع کیں البتہ عوامی طور پر دستیاب بجٹ دستاویزات میں حکومت کے زیادہ تر منصوبہ بند اخراجات اور آمدنی بشمول قدرتی وسائل کی آمدنی کے سلسلے کی کافی حد تک مکمل تصویر فراہم کی گئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کا انٹیلی جنس بجٹ ‘مناسب سویلین نگرانی کے تابع نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…