دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔ دونوں نے اچھا آغاز کیا اور کسی باؤلر کو خاطر میں
لائے بغیر دھواں دھار بیٹنگ کی، بھارت کی پہلی وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری، جب کے ایل راہول کو فرید احمد کی گیند پر نجیب اللہ زردان نے کیچ آؤٹ کیا، کے ایل راہول نے 41 گیندوں پر 62 رنز بنائے، ان کے بعد سوریا کمار یادیو آئے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے انہوں نے 2 گیندوں پر چھ رنز بنائے اور وہ فرید احمد کا شکار بنے۔ ویرات کوہلی اور رشبھ پنت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 122 رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، رشبھ پنت بھی بیس سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور افغانستان کو جیتنے کے لئے 213 کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔ دونوں نے اچھا آغاز کیا اور کسی باؤلر کو خاطر میں لائے بغیر دھواں دھار بیٹنگ کی،