منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”میں نے بابر اعظم کو کہا تھا” شاداب خان نے بیٹنگ آرڈر میں پرموشن لینے کی وجہ بتا دی

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے سنسنی خیز مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔افغانستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد شاداب خان نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے تمام میچز سنسی خیز ہورہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں کیونکہ ایسے

میچز دیکھنے سے ہارٹ اٹیک کے چانسز کافی زیادہ ہوجاتے ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ ہم میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھکوں پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کررہے ہیں ،مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔آصف اور افغان بولر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب نے کاہ کہ ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے، بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں تاہم یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے۔بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی کھلاڑی نے کہا کہ میں نے انڈیا کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا ، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

شاداب نے کہا کہ ہمیں تھا کہ اگر 6 بال پورے کھیل لیے تو جیت جائیں گے بولرز کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ہمیں ان پر یقین تھا تاہم یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے میں اپنی غلطی قرار دوں گا جو پریشر کی صورتحال میں لے آکر آیا مجھے فنش کرنا چاہیے تھا میری غلطی تھی جو میں آٹ ہوا اگر آئوٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔شاداب خان نے کہا کہ ہم چیمپیئن ٹیم نہیں ہیں ہمیں چیمپیئن ٹیم بننا ہے اور ایسی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ،اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال نکلنا آنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…