پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سنسنی خیز مقابلے ،ہم عوام سے ظلم کر رہے، ایسے میچز سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ چانس ہوتے ہیں،شاداب خان

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے سنسنی خیز مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔افغانستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد شاداب خان نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے تمام میچز سنسی خیز ہورہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں کیونکہ ایسے

میچز دیکھنے سے ہارٹ اٹیک کے چانسز کافی زیادہ ہوجاتے ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ ہم میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھکوں پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کررہے ہیں ،مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔آصف اور افغان بولر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب نے کاہ کہ ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے، بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں تاہم یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے۔بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی کھلاڑی نے کہا کہ میں نے انڈیا کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا ، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

شاداب نے کہا کہ ہمیں تھا کہ اگر 6 بال پورے کھیل لیے تو جیت جائیں گے بولرز کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ہمیں ان پر یقین تھا تاہم یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے میں اپنی غلطی قرار دوں گا جو پریشر کی صورتحال میں لے آکر آیا مجھے فنش کرنا چاہیے تھا میری غلطی تھی جو میں آٹ ہوا اگر آئوٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔شاداب خان نے کہا کہ ہم چیمپیئن ٹیم نہیں ہیں ہمیں چیمپیئن ٹیم بننا ہے اور ایسی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ،اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال نکلنا آنا چاہیے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…