اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا افغانستان کے خلاف میچ میں شاندار چھکے لگانے پر نسیم شاہ کو خصوصی پیغام

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے خلاف میچ میں شاندار چھکے لگانے پر نسیم شاہ کو شاباش دی۔ بدھ کو میچ ختم ہوتے ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔وزیراعظم نے کہا کہ شکریہ نسیم شاہ شاندار اختتام کیلئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نو کھلاڑی 18.5 اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے اس موقع پر نسیم شاہ نے مرد بحران کا کام کیا، شائقین میں مایوسی تھی کہ شاید پاکستان میچ ہار جائے گا لیکن نسیم شاہ نے بازی پلٹ دی، نسیم شاہ نے چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چودہ رنز بنائے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اہم میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز بیٹنگ کے لئے آئے، حضرت اللہ زازئی نے 21 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے بولڈ کیا، رحمان اللہ گربز نے 17 بنائے اور وہ حارث رؤف کا شکار بنے، ابراہیم زردان نے 35 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کریم جنت نے 15 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان نے 10 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نبی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 10 اور راشد خان نے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 130 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،

ہدف حاصل کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے، بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، فخر زمان پانچ رنز بنانے کے بعد نجیب اللہ زردان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان آج صرف 20 بنا سکے انہیں راشد خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 30 رنز بنائے اور وہ فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زردان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 26 گیندوں پر 36 رنز بنائے، وہ راشد خان کی گیند پر عظمت اللہ عمرزائی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے چار رنز بنائے اور انہیں فضل حق فاروقی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ خوشدل شاہ نے ایک رنز بنایا اور وہ فضل حق فاروقی کا شکار بنے۔ حارث رؤف بھی بغیر کوئی رنز بنائے فرید احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آصف علی نے 16 رنز بنائے اور فرید احمد کی گیند پر کریم جنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخر میں نسیم شاہ نے پاکستان کی عزت رکھ لی اور چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 14 بنا کر پاکستان کو فتح دلا دی۔ اس طرح پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…