جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں چلتی رہتی ہیں فی الحال سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ مدد پر فوکس کیا جائے۔وہ یہاں معروف صنعت کار پرویز بٹ اور حناپرویز بٹ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے،

میاں نوازشریف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پرویز بٹ نے پاکستان کے صنعتی سیکٹر کے متعلق بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے انکی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔میاں نوازشریف نے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔میاں نوازشریف نے کہا سیاسی سرگرمیوں ہوتی رہتی ہیں سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ مدد کی جائے۔ مسلم لیگی کارکن اور پوری قوم ملک میں سیلاب متاثرین تک ریلیف پہنچانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ اور فریب کا مجموعہ ہے،عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے وا لے عمران خان نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا یا،وزیر اعظم شہباز شریف ان تھک انسان ہیں ان کی قیادت میں معاشی بحالی کی منزل تک ضرور پہنچیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ سیلاب متا ثر ین کی بحا لی تک لیگی قیادت چین سے نہیں بیٹھے گی، سیلا ب متا ثر ین کی بحالی ہر سیا سی جماعت اور پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثر ہونیوالے خاندانوں کیساتھ مکمل تعاون اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے تباہ ہونیوالے رابطہ پلوں، سڑکوں اور آمدورفت کے دوسرے ذرائع کو فوری طور پر بحال کیا جائیگا، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت پوری طرح کوشاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…