جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران کی ٹیلی تھون دعویٰ 5 ارب کا وصولی صرف 1.73 ارب

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تین گھنٹے کی ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے دینے کے وعدوں کے باوجود پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو اتوار تک سیلاب متاثرین کے امدادی اکائونٹس میں ایک ارب 70کروڑ 30الاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔بینک آف خیبر کو 67کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ بینک آف پنجاب کو ایک ارب 30کروڑ روپے ملے ہیں۔

بین الاقوامی اور مقامی طور پر کریڈٹ کارڈز کے ذریعےبھجوائے جانے والے مزید 66کروڑ 20لاکھ روپے پائپ لائن میں ہیں اور جلد ہی بینک آف پنجاب کو منتقل کر دیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا دعوی ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے رقم بھجوانے کا عمل جاری ہے اور اس میں چند روز میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نے 27 اگست 2022 کو سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے دو سرکاری امدادی اکاؤنٹس کھولے تھے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نیا اکاؤنٹ کھولنے کے بجائے عطیات کے لیے دونوں سرکاری بینک اکاؤنٹس شیئر کئے تاکہ لوگ ان بینک اکائونٹس میں رقوم جمع کرائیں ۔یوں صوبائی حکومتوں کو براہ راست ملنے والی امداد بھی ان عطیات میں شامل ہے ۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق بینک آف خیبر کو اتوار تک27130 ٹرانزیکشنزکے ذریعے 67کروڑ 37لاکھ روپے موصول ہوئے۔تقریباً 25204 افراد نے ایک روپے سے 99999 روپے کے درمیان عطیہ دیا جبکہ 800 افرادنے ایک لاکھ روپے ادا کیے۔

اسی طرح 992 افرادنے 1لاکھ سے 4 لاکھ 99ہزار روپے کے درمیان رقم بھیجی۔ تقریباً 108 افراد نے 5لاکھ سے 10 لاکھ روپے کے درمیان عطیات بھجوائے۔تقریباً 25 لوگوں نے 10 لاکھ روپے سے 99لاکھ 99ہزار روپے کے درمیان رقوم بھجوائیں تاہم صرف ایک شخص نے چیف منسٹر کے پی کے فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

معتبر ذرائع نے تصدیق کی کہ بینک آف پنجاب کو گزشتہ اتوار تک ایک ارب 30کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ بینک آف پنجاب میں مجموعی طورپر 63115 افراد نے عطیات بھجوائے ۔البتہ؛ ذرائع نے بتایا کہ بینک آف پنجاب کو تقریباً 66کروڑ 27لاکھ روپے کے کریڈٹ کارڈ سے بھی عطیات وصول ہوئے ہیں جو جلد ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریلیف اکاؤنٹ میں جمع ہو جائیں گے۔

کریڈٹ کارڈ سے ہونے والی لین دین میں بین الاقوامی سطح سے 62کروڑ 50لاکھ روپے جبکہ پاکستان کے مقامی لوگوں کے ذریعے 37کروڑ 70لاکھ روپے شامل تھے۔خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ عمران خان کی اپیل پرخیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کے فنڈز میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے عطیات جمع کرائے یوں مجموعی طورپر102583 افراد نے انفرادی طورپر فنڈز جمع کرائے۔

انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے وعدہ کیا ہے، تو براہ کرم ملک کو درپیش سب سے بڑے مالیاتی چیلنج کے لیے عطیہ کریں۔تیمور نے کہا کہ اتوار تک بینک آف پنجاب کو 63115 اور بینک آف خیبر کو 27130 ٹرانزیکشنز موصول ہوئیں۔ 12338 ا فراد نے کریڈٹ کارڈ سےبھی عطیات بھجوائے ہیںجس میں مزید اضافہ ہوگا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ میں فلڈ ریلیف ٹیلی تھون کے جواب میں پہلے ہی 2 ارب 30کروڑ روپے عطیہ کرنے پر اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وہ تمام لوگ جنہوں نے ابھی تک اپنے عطیات جمع کرنا ہےوہ جلد جمع کرائیں ۔میری ٹیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کام کر رہی ہے جو بڑی لین دین کے لیے 501 3(c) چھوٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔عمران خان نے گزشتہ پیر کو تین گھنٹوں کے ٹیلی تھون کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سےعطیات کی درخواست کی تھی۔تحریک ا نصاف کا دعوی ہے کہ اس دوران لوگوں نے پانچ ارب کے قریب فنڈز دینے کے اعلانات کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…