اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان ایک نہیں بلکہ کتنے کیسوں میں نااہل ہوسکتے ہیں؟کپتان پر بجلیاں گرا دی گئیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے سپیکر کا توشہ خانہ

ریفرنس‘توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کرنے کا کیس الیکشن کمیشن کے ہاں زیرسماعت ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ان سب کیسوں کی سماعت ہفتہ رواں میں ہونے والی ہے۔جہاں تک ان کیسز کے بارے میں جو اہم پیشرفت ہو رہی ہے وہ توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے جس کی رو سے عمران خان کو الیکشن کمیشن میں خود پیش ہونا پڑیگا۔اب اگر وہ شوکاز نوٹس پر خود پیش نہ ہوئے تو پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان یکطرفہ طور پر فرد جرم عائد کر دیگا۔ اسکے بعد یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہو جائیگی۔ اسی طرح ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ایف آئی اے بڑی اہم انکوائری کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…