جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

رضوان کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ اہم کھلاڑی دبئی طلب

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف سپر فور میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر انجری کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔گزشتہ روز میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے

کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا  جس کی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے متعدد کھلاڑی انجرڈ ہوچکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایونٹ سے پہلے ہی انجرڈ ہوگئے تھے اور ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوچکے ہیں اور اب رضوان پر انجری کی تلوار لٹک رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کے پاس رضوان کی عدم موجودگی میں کوئی اسپیشلسٹ وکٹ کیپر موجود نہیں، رضوان کی عدم موجودگی میں خوشدل شاہ اور فخر زمان وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں تاہم یہ دونوں مستقل وکٹ کیپر نہیں ہیں۔پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپنگ کیلئے رضوان کے بعد دوسری چوائس محمد حارث ہیں جو پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز میں تو ٹیم کے ساتھ تھے لیکن ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے دبئی میں موجود نہیں ہیں۔کرک انفو کے مطابق اگر رضوان انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوتے ہیں تو ممکن ہے کہ محمد حارث کو دبئی طلب کرلیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…