جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف اللہ سے ہوتا ہے بھارت کو دھول چٹانے کے بعد رضوان کی ٹوئٹ وائرل

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد کی گئی ٹوئٹ وائرل ہو گئی۔ٹوئٹر پر اپنی تصویر کے ہمراہ مقابلے کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان نے ایک پیغام جاری کیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں رضوان کو مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں ہی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے جبکہ دیگر تصاویر

مختلف مراحل میں قومی ٹیم کے خوشی کے اظہار کی ہیں۔شیئر کی گئی ٹوئٹ میں رضوان نے لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہو ہم نے اس گیم کو انجوائے کرنا ہے، آخری بال تک لڑنا ہے۔محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اگر اللہ ہمیں جیت عطا کر دے تو کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔پاکستانی بیٹر نے اپنے پیغام میں ٹیم کو شاندار مقابلے میں فتح پر مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی پاکستانی ٹیم کے معترف ہوگئے۔پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے بتایا کہ ہم میچ کے دوران کافی مطمئن تھے، حتیٰ کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ہم پْراعتماد تھے۔روہت شرما نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہو جائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔

اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بھارت کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ جو حریف ٹیم ہے اس کی بھی ایک کلاس ہے جس کے چیلنج کا منا ہوا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ہم سرپرائز نہیں ہوئے۔

روہت شرما نے اسکور کے حوالے سے کہا کہ ویسے تو 180 سے زائد اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ اسکور چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کریڈٹ دینا پڑے گا، انہوں نے اپنے حق میں میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم سے بہتر کھیلا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…