ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارا ہر کارکن آخری سیلاب متا ثر کی بحالی تک چین سے نہ بیٹھے،مولانا فضل الرحمان نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کے آبائی گھر عبدالخیل ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا حافظ محمد اشرف گجر کی قیاد ت میں لاہو ر کے و فد نے ملا قا ت کی ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی معاملات و سیلاب زدگان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی

جس میں مو لانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیلاب متا ثر ین کی امدادی کیلئے جے یو آئی کا ہر کارکن آخر متا ثر کی بحا لی تک چین سے نہ بیٹھے۔ سیلا ب متا ثر ین کی مدد کو ہر کارکن ایما نی فر یضہ سمجھ کرکرے۔جے یو آئی اور انصار الاسلام کے رضا کاروںجس طرح سیلاب متا ثر ین کی امداد میں مصروف ہیں وہ اپنی مثا ل آ پ ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں مذ ہبی طبقہ متا ثر ین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ اس موقع پر مولانا مفتی جاوید احمد بھی موجود تھے، مولانا حافظ محمد اشرف گجر نے اور مولانا مفتی جاوید احمد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں یقین دلایا کہ اس مشکل حالات میں پنجاب کی عوام ،علما اکرام ،اور کارکنان جمعیۃ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر وفد کی ضلع ٹانک کے امیر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نائب امیر مولانا قاری کفایت اللہ قاسمی سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر مولانا نے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا فرمائی ،اور مولانا حافظ محمد اشرف گجر اور مولانا مفتی جاوید احمد نے مفکر اسلام مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمود رح کی قبر پر حاضری دی اور دعائے مغفرت فرمائی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…