ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کیخلاف سازش کی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کیخلاف سازش کی، عمران خان آپ نے نفرت، گالی اور تقسیم کے سوا اور کیا دیا؟ ،سیلاب اور بارشوں سے تمام صوبے بشمول گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے،

حالیہ سیلاب سے پورے پاکستان میں 1300 افراد جاں بحق ہوئے،وزیر اعظم نے لواحقین کے لیے فی کس10 لاکھ روپے امداد اور گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعظم نے 3 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے،متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز گلگت بلتستان سے کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں کے سیلاب نے پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان کو شدید متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سیلاب کے بعد حکومت کا ایک ایک فرد اور ادارے کی کوشش رہی ہے کہ متاثرین جلد اپنی پہلی والی روز مرہ کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سیلاب کے بعد ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھے ،ہر وقت متاثرہ علاقوں کا دورہِ کر کے متاثرین کی بحالی کے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیلاب کے بعد ہمارے دوست ممالک اور اندرون ملک سے جن جن دوستوں اور بھائیوں نے مدد کی ان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے این ڈی ایم،جی بی ڈی ایم اے اور پاک فوج کے ذریعے سروے کیا جائیگا اور اس کے ان کی مالی مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد تاجروں نے چیزیں مہنگی کر دیں ہیں،اس لئے صوبائی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر نظر رکھیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…