اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’ہم نے ٹیلی تھون میں دیکھا ہے کہ لوگ کروڑوں کا اعلان کردیتے ہیں لیکن پھرعملا ہزار بھی نہیں دیتے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کی امدادی سرگرمیوں پر مبنی تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ ’’جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں 6ارب روپے مالیت تک پہنچ چکی ہیں ۔ اس پر سینئر صحافی کا کہنا تھاکہ’’ہم نے ٹیلی تھون میں دیکھا ہے کہ لوگ کروڑوں کا اعلان کردیتے ہیں لیکن پھرعملا ًہزار بھی نہیں دیتے ۔سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت نے عملا ًچھ ارب روپے خرچ کردیے۔ شاباش الخدمت۔ جزاک اللہ الخدمت۔
ہم نے ٹیلی تھانز میں دیکھا ہے کہ لوگ کروڑوں کا اعلان کردیتے ہیں لیکن پھرعملا ہزار بھی نہیں دیتے ۔ الخدمت نے عملا چھ ارب روپے خرچ کردئے۔ شاباش الخدمت۔ جزاک اللہ الخدمت https://t.co/qqw7xW28Yb
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) September 4, 2022