اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی ٹیم کیساتھ یکطرفہ مقابلے میں پاکستان نے اپنا ردھم حاصل کر لیا ہے ۔ انہوں نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ سے متعلق کہا کہ پاکستانی ٹیم آج بھارتی ٹیم کا شکست دے سکتی ہے ۔ شاہد آفریدی کا شاہین سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ شاہین کی انجری نے پاکستانی ٹیم کو زیادہ نقصان پہنچایا بلکہ اس انجری سے ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کا موقع مل گیا ہے ۔ شاہد آفرید ی کہنا تھا کہ پاک ٹیم میں وہ سارے اجزا موجود ہیں جس وہ بھارت کو شکست دے سکیں ۔