پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ضدی عمران خان کا قصہ تمام ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمان

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ضدی عمران کا قصہ تمام ہو چکا، اگر ہم عمران خان کی حکومت کو اقتدار سے نہ ہٹاتے تو خدانخواستہ ملک دیوالیہ یا ٹوٹنے کا ڈر تھا۔ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کے آبائی گھر

عبدالخیل ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا حافظ محمد اشرف گجر کی قیاد ت میں لاہو ر کے و فد نے ملا قا ت کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی معاملات و سیلاب زدگان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں مو لانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیلاب متا ثر ین کی امدادی کیلئے جے یو آئی کا ہر کارکن آخر متا ثر کی بحا لی تک چین سے نہ بیٹھے۔ سیلا ب متا ثر ین کی مدد کو ہر کارکن ایما نی فر یضہ سمجھ کرکرے۔جے یو آئی اور انصار الاسلام کے رضا کاروں جس طرح سیلاب متا ثر ین کی امداد میں مصروف ہیں وہ اپنی مثا ل آ پ ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں مذ ہبی طبقہ متا ثر ین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس موقع پر مولانا مفتی جاوید احمد بھی موجود تھے، مولانا حافظ محمد اشرف گجر نے اور مولانا مفتی جاوید احمد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں یقین دلایا کہ اس مشکل حالات میں پنجاب کی عوام،علما اکرام،اور کارکنان جمعیۃ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر وفد کی ضلع ٹانک کے امیر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نائب امیر مولانا قاری کفایت اللہ قاسمی سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا نے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا فرمائی،اور مولانا حافظ محمد اشرف گجر اور مولانا مفتی جاوید احمد نے مفکر اسلام مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمود رح کی قبر پر حاضری دی اور دعائے مغفرت فرمائی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…