جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

ٹماٹر ، پیاز اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات جاری ہیں، ایران اور افغانستان کی درآمدات بھی نرخوں میں استحکام نہ لا سکیں، ٹماٹر، پیاز اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔دنیا نیو زکے مطابق پیاز اور ٹماٹر کی مقامی فصل پانی کی نذر ہونے کے بعد

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قلت بڑھ گئی ہے، ہر آنے والا دن عوام کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے بھی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، منافع خوروں کی بے حسی سے مارکیٹ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں۔250 روپے میں 5 کلو ملنے والا پیاز اب 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے کے قریب پہنچ چکی، شہر میں پیاز کی روزانہ کھپت 100 ٹرک ہیں مگر صرف 40 ٹرک ہی پہنچ رہے ہیں، ٹماٹر کے روزانہ 70 ٹرکس درکار، مگر آج کل صرف 30 ہی آ رہے ہیں۔رسد اور طلب کے عدم توازن اور منافع خوروں کی بے حسی کی قیمت شہریوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے، بے یقینی کی اس صورتحال سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔چین کا لہسن اور ادرک بھی مہنگا کر کے 400 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے، موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔قبل ازیں افغانستان سے پیاز اورٹماٹرکی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چاردنوں میں افغانستان ٹماٹر اورپیاز کے دوسو سے زائد ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان سے دوسو لوڈڈ ٹرک پاکستان میں داخل ہو گئے۔پاکستان نے پانچ ہزار میٹرک ٹن سے زائد پیاز اور ٹماٹر برآمد کیے ہیں۔پیاز اورٹماٹردرآمد کے بعدقیمتوںمیں کمی آنا شروع ہوگئی۔۔

پشاور میں 10 روپے کمی کے بعد پیاز 120 روپے میں فروخت ہونے لگا۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، جس سے سوات، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پیدا ہوگئی۔قلت کے باعث ٹماٹر 300 روپے سے 400 روپے کلو اور پیاز 160 روپے سے 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے تھے۔

فصلیں تباہ ہونے کے باعث وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے تک مہنگی ہو گئی

، 900 گرام چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی، ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دلیے، سیریل ، نوڈلز،سویوں اورنمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کے دودھ کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت 260 روپے بڑھ گئی،

مختلف مصالحہ جات کی 50 گرام میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے سرخ مرچ 100 گرام کی قیمت 84 روپے جبکہ 100 گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ ہوا۔ کسٹرڈ ،کالی مرچ ،میتھی ،جام ،مشروبات سمیت کئی اشیا ء کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں،

شہد کی 100 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوگئی ہے جبکہ ایک کلو اچار کا پیک 57 روپے تک مہنگا کر دیاگیا۔کھیر کا 55 گرام کا پیک 20 روپے، 200 گرام چھوارے 40 روپے اورجھاڑو کی قیمت 9 روپے بڑھا دی گئی ۔ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا ء کی

کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہیں،ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے کچھ برانڈزکی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو ان برانڈز کی طرف سے ہے، تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 300روپے فی کلوگرام، چینی 70 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…